میلاد پر خوشی منانے کا انوکھا انداز

شاہ ولی اللہ محدث دہلوی کے والد گرامی شاہ عبدالرحیم محدث دہلوی علیہ الرحمہ میلاد مصطفی ﷺ کی خوشی میں کھانا بنوا کر لوگوں میں تقسیم کروایا کرتے تھے- ایک مرتبہ اتفاقاً کچھ میسر نہ آ سکا کہ کچھ پکا کر نیاز دلوا سکیں لہذا تھوڑے سے بھنے ہوئے چَنے اور قند پر اکتفا کرتے ہوئے نیاز دلوائی-

اسی رات حضور اکرم ﷺ کی زیارت ہوئی، آپ ﷺ کی بارگاہ میں قسم قسم کے کھانے پیش کیے جا رہے تھے، اسی دوران وہ بھنے ہوئے چَنے اور قند بھی پیش کیے گئے؛ انتہائی خوشی و مسرت سے آپ ﷺ نے وہ قبول فرمائے اور اپنی طرف لانے کا اشارہ فرمایا اور تھوڑا سا اس میں سے تناول فرما کر باقی اصحاب میں تقسیم فرما دیا-

(ملخصاً: انفاس العارفین، ص118، 119، فرید بک سٹال لاہور)

ہمیں چاہیے کہ اخلاص کے ساتھ اپنے نبی پاک ﷺ کی ولادت کی خوشی منائیں تاکہ حضور ﷺ قبول فرما لیں-
خوشی کے نام پر ناجائز کاموں کا ارتکاب کرنا، یہ حضور ﷺ کی ناراضگی کا سبب ہے-

اللہ تعالی ہمیں بزرگوں کے نقش قدم پر چلنے کی توفیق عطا فرمائے-
آمین-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post