دنیا کے لیے علم

نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جو اللہ کی رضا کے علاوہ کسی اور مقصد کے لیے علم دین حاصل کرے یا وہ اپنے علم کے ذریعے اللہ کی بجائے کسی اور کا ارادہ کرے تو وہ اپنا ٹھکانا جہنم میں بنا لے-

(جامع الترمذی، باب ماجاء فیمن یطلب بعلمه الدنیاء، ح2655) 

سنن ترمذی کے جس باب میں یہ حدیث ہے اس کا عنوان ہے:

"باب ماجاء فیمن یطلب بعلمه الدنیاء"

یعنی "جو علم کے ذریعے دنیا کا طلب گار ہو" اور اسی باب میں ایک اور حدیث کچھ یوں ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا:

جو شخص علم اس لیے حاصل کرے تاکہ اس کے ذریعے علما کا مقابلہ کرے یا جہلا کے ساتھ بحث کرے یا لوگوں کی توجہ اپنی طرف مبذول کرے تو اللہ تعالی اسے جہنم میں داخل کرے گا-

(ایضاً، ح2654) 

اللہ تعالی ہمیں فقط اپنی رضا کے لیے علم حاصل کرنے کی توفیق عطا فرمائے-

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post