چھوٹا پریوار سُکھی پریوار؟ 

کچھ سمجھدار لوگوں کی سمجھ میں یہ بات آئی ہے کہ چھوٹا پریوار سکھی پریوار ہوتا ہے۔ ایک شادی کرو اور دو بچے، بس اتنا کافی ہے حالانکہ یہ سمجھداری والی بات نہیں ہے۔ اپنی سمجھ کو تھوڑی دیر کے لیے آرام کرنے دیں اور اس تحریر کو پڑھیں۔

رسول کریم ﷺ نے گیارہ عورتوں سے نکاح فرمایا اور آپ کی چار باندیاں بھی تھیں۔ آپ ﷺ کی اولاد کرام کی تعداد سات ہے۔

حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ تعالی عنہ کی چار (4) بیویاں تھیں جن سے آپ کی چھے (6) اولاد تھیں۔

حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ نے دس (10) عورتوں سے نکاح فرمایا جن سے آپ کی پندرہ (15) اولاد تھیں۔ آپ کے پوتوں، پوتیوں، نواسوں اور نواسیوں کی تعداد انتیس (29) ہے۔

حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ کی آٹھ (8) بیویاں تھیں اور آپ کی اولاد کی تعداد سولہ (16) ہے۔

حضرت مولا علی رضی اللہ تعالی عنہ نے نو (9) عورتوں سے نکاح فرمایا اور آپ کی اولاد کی تعداد چھتیس (36) ہے۔

حضرت زبیر بن عوام نے نو (9) عورتوں سے نکاح فرمایا جن سے آپ کی بیس (20) اولاد تھیں۔

حضرت عبد الرحمن بن عوف نے پندرہ (15) عورتوں سے نکاح فرمایا اور آپ کی اولاد کی تعداد اٹھائیس (28) ہے۔

امام حسن رضی اللہ تعالی عنہ کی دس (10) سے زائد بیویاں تھیں جن سے آپ کی سترہ یا اٹھارہ (18/17) اولاد تھیں۔

امام حسین رضی اللہ تعالی عنہ نے پانچ (5) نکاح فرمائے اور آپ کی اولاد کی تعداد چھے (6) ہے۔

حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد کی تعداد پندرہ (15) ہے۔

حضرت امیر معاویہ رضی اللہ تعالی عنہ کی بیویوں کی تعداد چار (4) اور اولاد کی چھے (6) ہے۔

حضرت سعد بن ابی وقاص رضی اللہ تعالی عنہ نے گیارہ (11) عورتوں سے نکاح فرمایا اور آپ کی اولاد کی تعداد چھتیس (36) ہے۔

حضرت سعید بن زید رضی اللہ تعالی عنہ کی اولاد کی تعداد اکتیس (31) ہے۔

حضرت حسن مثنی کی پانچ (5) بیویاں تھیں۔

حضرت عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ تعالی عنہ کی تین (3) بیویاں اور ایک باندی بھی تھی جن سے آپ کی سولہ (16) اولاد تھیں۔

حضرت بابا فرید گنج شکر رحمہ اللہ نے چار (4) نکاح فرمائے اور آپ کی اولاد کی تعداد آٹھ (8) ہے۔

شیخ بہاؤالدین زکریا ملتانی رحمہ اللہ نے دو نکاح کیے جن سے آپ کی دس (10) اولاد تھیں۔

یہ ہم نے کچھ ہستیوں کے ناموں کا ذکر کیا ہے جو ہم سے زیادہ سمجھدار اور عبادت گزار تھے۔ پوچھنا یہ ہے کہ کیا ان حضرات کو معلوم نہیں تھا کہ چھوٹا پریوار سکھی پریوار ہوتا ہے؟
یہ فیملی پلاننگ کرنا اچھے لوگوں کا کام نہیں ہے بلکہ اچھے لوگ تو وہ ہیں جن کی زیادہ بیویاں اور زیادہ اولاد ہیں۔ اپنی سوچ کو بدلیں تاکہ آپ کو سکھی پریوار کی تعریف معلوم ہو سکے۔

عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post