یوٹیوب اور اسلامی چینلز


یوٹیوب پر اسلامی چینلز چلانا اچھا کام ہے لیکن اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں ہے کہ جائز و ناجائز کی تمیز کیے بغیر جو چاہے کیا جائے۔

اکثر چینلز چلانے والے پیسوں کے لیے چینل کو منیٹائز (Monetize) کر دیتے ہیں یعنی گوگل (Google) کو اس بات کی اجازت دے دیتے ہیں کہ وہ دیکھی جانے والی وڈیوز (Videos) کے ساتھ اشتہارات (Ads) بھی دکھا سکے۔ اس کے بعد گوگل گندے اور فحش اشتہارات دکھانا شروع کر دیتا ہے۔ انھی اشتہارات کے پیسے چینل چلانے والے کو دیے جاتے ہیں۔


اب اگر غور کیا جائے تو ایک کم علم رکھنے والا مسلمان بھی اسے جائز نہیں کہے گا کیوں کہ یہاں بالکل واضح ہے کہ پیسے کس چیز کے دیے جا رہے ہیں۔

اگر آپ یوٹیوب کا استعمال کر کے لوگوں کی اصلاح کرنا چاہتے ہیں تو کیجیے لیکن پہلے اپنی اصلاح کر لیجیے اور یہ ڈالر کا لالچ چھوڑ کر فقط دین کے لیے کام کریں۔


اللہ تعالی اسلامی چینلز چلانے والوں کو اس "ناجائز کمائی" سے بچنے کی توفیق عطا فرمائے۔


عبد مصطفی

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post