امام ابو حنیفہ کون ہیں؟ ہم حنفی ہیں


یہ بات ہم افسوس کے ساتھ ہی کَہ سکتے ہیں کہ کئی ہمارے سنی بھائی بہنوں کو پتا ہی نہیں کہ امام ابو حنیفہ کن کا نام ہے اور ان سے ہماری کیا نسبت ہے! 

کئی لوگ جب ان سے پوچھا جائے کہ آپ حنفی ہیں؟

جواب یہ دیتے ہیں کہ پتا نہیں کیونکہ انھیں معلوم ہی نہیں کہ وہ حنفی ہیں حالانکہ دیکھنے پہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ حنفی فقہ پر ہی عمل کرتے ہیں۔

عبد مصطفی آفیشل کی طرف سے سنیوں میں رشتے کے لیے جو ای نکاح سروس شروع کی گئی ہے تو اس میں پروفائل بناتے وقت اس کا بھی سوال کیا جاتا ہے کہ وہ کس فقہ کے ماننے والے ہیں تو کئی لوگوں کا اس پے الٹا سوال آتا ہے کہ یہ فقہ کیا ہے اور یہ حنفی، شافعی، مالکی اور حنبلی کیا ہوتا ہے؟ اس طرح کی لاعلمی جب ہمارے درمیان موجود ہے تو پھر افسوس کا ہی مقام ہے۔

ہمیں ہر طرح سے اپنی تاریخ، اپنے اکابرین اور اپنے دین سے متعلق ہر بات کو عام کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ جب یہ عام کیا جائے گا تو تبدیلی خود بخود نظر آئے گی۔


عبد مصطفی آفیشل

Post a Comment

Leave Your Precious Comment Here

Previous Post Next Post